Loading
ڈیفنس فیز فائیو خیابان شہباز پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہفتے کو زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 5 خیابان شہباز کے قریب ہفتے کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار نوجوان جناح اسپتال میں دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 17 سالہ عاصم ولد محسن کے نام سے کی گئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل