Tuesday, July 21, 2026
 

جیسمین سینڈلاس کے ساتھ کنسرٹ میں غیر اخلاقی حرکت؟ ویڈیو دیکھ کر مداح غصے میں آگئے

 



بھارتی پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کے دہرادن میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد مداح ان کی حفاظت سے متعلق تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ جیسمین سینڈلاس نے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ مفت کنسرٹ میں اپنے مشہور گانے ’سپ سپ‘، ’شرارت‘ اور ’لاواں‘ پیش کیے، جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ وائرل ویڈیو میں جیسمین سینڈلاس پرفارمنس کے بعد اسٹیج کے قریب مداحوں سے ملتے ہوئے اور ان سے پھول وصول کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔          View this post on Instagram                       سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس بات کی تصدیق کی کہ بعض افراد نے گلوکارہ کو مبینہ طور پر نامناسب انداز میں چھوا اور ساتھ ہی اس غیر اخلاقی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی ذاتی حدود اور عزت کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب اسی کنسرٹ میں جیسمین سینڈلاس نے اپنے منگیتر شیکھر چودھری کو اسٹیج پر بلا کر عوامی طور پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم بعد میں سامنے آنے والی نئی ویڈیو نے تمام تر توجہ اس افسوسناک واقعے کی جانب کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل