Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ رات بیرسٹر گوہر نے انہیں آگاہ کیا کہ پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں کسی بھی آئینی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، تاہم یہ پارٹی کا فیصلہ ہے، جسے تسلیم کرنا ان کی مجبوری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین بی بی کے بیان سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل