Loading
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ریئلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ میں شرکت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر جواب دے دیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ علیزے شاہ کو ’تماشا سیزن 5‘ میں دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’’نہ ہی ان کا اتنا بجٹ ہے اور نہ ہی اتنی اوقات۔‘‘
View this post on Instagram
اداکارہ کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے علیزے شاہ کے بے باک انداز کی حمایت کی جبکہ کئی افراد نے ان کے الفاظ کو غیر ضروری اور سخت قرار دیا۔
واضح رہے کہ ’تماشا سیزن 5‘ سے متعلق مختلف شخصیات کے نام سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، تاہم اب تک شو کے منتظمین کی جانب سے شرکا کی باضابطہ فہرست جاری نہیں کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل