Monday, July 27, 2026
 

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر ٹیم کیساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے مسقط روانہ

 



پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کیساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے مسقط روانہ ہوگئی۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود، کوچ اولمپیئن سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی، دوسرا 31 جولائی، تیسرا یکم اگست، چوتھا، دو اگست جبکہ پانچواں ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلے گی۔ پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی انڈر 21 کے کیمپ کے کھلاڑیوں کو عمان ٹیسٹ سیریز کیلئے بھیجنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جونیئر کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ کھیلیں گے تو انکا مورال بلند ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل