Loading
لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر کار سواروں کی جانب سے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان نے آہنی راڈ سے نوجوان رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی کمر اور بازوؤں پر شدید چوٹیں آئیں۔ ملزمان کی شناخت علی حسن اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔
ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی صدر شاہ رخ خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ستوکتلہ اقرار شاہ کو شاباش دی اور کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل