Monday, July 27, 2026
 

ڈی آئی خان؛ ضلع ہنگو کے جنگلات سے پولیس کانسٹیبل کی لاش برآمد

 



ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی کے جنگلات سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی کے جنگلات سے ایک پولیس افسر کی لاش ملی ہے۔ ترجمان کے مطابق لاش کی شناخت پولیس کانسٹیبل مشرف علی کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی فیاض خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل