Monday, July 27, 2026
 

راولپنڈی؛ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتول کی اہلیہ اور ساتھی قاتل نکلے

 



تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مؤثر تفتیش کرتے ہوئے شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ پولیس تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتول کی اہلیہ اور ساتھی قتل میں ملوث تھے، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 5 ماہ قبل مقتول فیصل کی لاش ویرانے سے ملنے پر صدر بیرونی پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا، پوسٹمارٹم و فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مقتول کی اہلیہ کو شامل تفتیش کیا گیا۔ پولیس تفتیش میں مقتول کی اہلیہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو زہر دینے، گلا دبا کر قتل کرنے اور لاش ویرانے میں پھینکنے کا انکشاف کیا۔ صدر بیرونی پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی۔ ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل