Monday, July 27, 2026
 

اُردن کا دو ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ

 



اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 2 ڈرون مار گرائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ملک پر حملہ آور دو ڈرونز کو کامیابی سے روک دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈرونز کو روکنے کی کارروائی میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا تاہم فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرون کس نے چلائے۔ دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران اردن میں امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں سے بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔ علاوہ ازیں کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی پورے مشرق وسطیٰ سے شدید مذمت کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل