Monday, July 27, 2026
 

آزاد کشمیر: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو پریزائیڈنگ افسران گرفتار

 



الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا رپوٹس پر کوٹلی میں دو پریزائیڈنگ افسران کیخلاف سخت نوٹس لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پہنچنے کے بجائے نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں پریزائیڈنگ افسران کو گرفتار کروا کر حوالات بند کروا دیا، دونوں پریزائیڈنگ آفیسران کو الیکشن کمیشن نے ملازمت سے بھی معطل کردیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گرفتار پریزائیڈنگ افسران کے خلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، انتخابی عمل میں غفلت یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل