Loading
سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کے موقع 29 جولائی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی بزرگ کے عرس کی مناسبت سے 29 جولائی بدھ کو صوبے بھر میں تعطیل ہوگی جس کے تحت صوبائی سرکاری دفاتر اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کی خود مختار باڈیز، بلدیاتی کونسل اور تعلیمی ادارے بھی 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ معروف صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس ہر سال اسلامی تاریخ کے حساب سے صفر کے مہینے کی 14 تاریخ کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس حوالے سے بھٹ شاہ میں تین دن تک تقریبات جاری رہتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل