Loading
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزرات پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 جولائی کیلیے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 386 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 335 روپے 18 پیسے سے کم ہوکر 334 روپے 18 پیسے پر پہنچ گئی۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی کیلیے ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل