Monday, July 27, 2026
 

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان تیسرے روز پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ

 



ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا اور میزبان ٹیم کو 29 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 199 رنز پر 3 وکٹوں سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم کپتان شان مسعود کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 80.1 اوورز میں 282 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے شاندار 109 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی ویسٹ انڈین بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیمار روچ اور شمر جوزف نے 2،2 اور جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے اور خبر لکھے جانے تک 25 رنز پر اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، جبکہ میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 54 رنز کی برتری حاصل ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل