Loading
آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کی تحصیل بھمبر آزاد کشمیر میں پولیس نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار علی شان سونی کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر میر پور طاہر ممتاز نے آئی پی پی کے امیدوار علی شان سونی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چار پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے تھے۔
کمشنرمیرپور کے مطابق انتخابی عمل میں مداخلت پر علی شان سونی و دیگر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے چوہدری علی شان سونی آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے۔ 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں چوہدری محمد رزاق 30 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ چوہدری علی شان سونی 17 ہزار 974 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل