Tuesday, July 28, 2026
 

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، ایک شہری شہید

 



کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر حملہ کیا گیا، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں ایک شہری شہید جبکہ ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے  حملے میں زخمی بچے ابرار احمد  کا کہنا تھا کہ میں اپنے علاج کیلئے کوئٹہ میں  پٹیل روڈ پر واقع  اسپتال آیا تھا، فیملی کے ہمراہ اسپتال سے باہر آ رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا جس میں  میں شدید زخمی ہوا۔ دھماکے میں زخمی وزیر خان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ سے کام مکمل کرکے دوستوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ دھماکے کی زد میں آ گیا، دھماکے کے بعد میں بے ہوش ہو گیا اور جب آنکھ کھلی تو اسپتال میں تھا۔ ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے دہشت گرد خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے کیلئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل