Loading
روسی دارالحکومت ماسکو اور ارد گرد کا علاقہ ایک بڑے ڈرون حملے کی زد میں آگیا جس سے روسی دارالحکومت میں متعدد ہوائی اڈوں پر آپریشنز عارضی طور پر معطل کردیے گئے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ روسی فضائی دفاع نے شہر کے قریب آنے والے 12 ڈرونز کو مار گرایا، ہنگامی خدمات کو ان علاقوں میں بھیج دیا گیا تھا جہاں ملبہ گرا تھا۔ اس کے بعد میئر نے اضافی ڈرونز کے حملوں کی اطلاع دی۔
روسی حکام نے اطلاع دی کہ کم از کم 81 ڈرونز ماسکو کی طرف جاتے ہوئے روکے گئے۔
روس کی ایوی ایشن اتھارٹی نے حملوں کے بعد ڈوموڈیدوو، ونوکوو اور زکووسکی ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی پر عارضی پابندیاں عائد کر دیں۔ تاہم حملوں کے بعد آپریشنز جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل