Tuesday, July 28, 2026
 

سیالکوٹ: جائیداد ہتھیانے کے لالچ میں زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دیے جانے کا انکشاف

 



سیالکوٹ میں جائیداد ہتھیانے کے لالچ میں زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحصیل سمبڑیال کے رہائشی نبی احمد کے مبینہ طور پر جعلی نمازِ جنازہ، مولوی، قبر اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ بزرگ نبی احمد نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش ہو کر بیان دیا کہ "میں زندہ ہوں"۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مردہ قرار دیے گئے بزرگ کا ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پٹواری اور متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سمبڑیال میں انوکھا واقعہ، ایک مردہ شخص اسسٹنٹ کمشنر کے آفس پہنچ گیا !!! نبی احمد نے بتایا کہ وہ زندہ ہے جبکہ میرا نہ صرف ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنوا لیا گیا بلکہ میری قبر بھی بنائی گئی اور جنازہ بھی پڑھایا گیا۔ یہ سب رشتے داروں نے وراثت کی تقسیم کے لیے کیا۔ pic.twitter.com/aM7ktqV11B — Zahid Malik (@ZahidMalikMQM) July 27, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل