Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ریسکیو اور ایدھی ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 سی ون کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرنے کے بعد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب کورنگی ابراہیم حیدری، کورنگی نمبر 6 اور سچل کے علاقے غازی گوٹھ میں بھی مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جہاں کارروائیوں کے دوران مزید تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل