Loading
شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر معمولی ٹریفک حادثے کے بعد ایک کار سوار کے مبینہ جارحانہ رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی جس میں اسے دیگر شہریوں سے جھگڑتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دو گاڑیوں کے درمیان معمولی ٹکر کے بعد ایک مشتعل شخص نے دوسری گاڑی کو رکوا کر اس کی چابی نکال لی اور کار سوار سے تلخ کلامی شروع کر دی۔
اسی دوران ایک اور شہری نے معاملہ ٹھنڈا کرانے کی کوشش کی تاہم مشتعل شخص اس سے بھی الجھ پڑا۔ بعد ازاں دوسرے کار سوار کی گاڑی کو بھی ٹکر ماری اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ بلاؤ، کس پولیس کو بلانا ہے؟
واقعے کے دوران سفید رنگ کی گاڑی میں سوار مذکورہ شخص کی پوری کارروائی ایک نوجوان نے اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کر لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل