Loading
حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔
اختتامی دعا میں ہزاروں مرد و خواتین زائرین نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی جبکہ درود و سلام کی روح پرور محفل بھی منعقد ہوئی۔
عرس کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف شافع حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
اس موقع پر داتا دربار اور اس کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، استحکام، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جس کے ساتھ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل