Wednesday, August 05, 2026
 

ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ’ساؤتھ انڈین شادی‘، اے آئی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

 



ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ساؤتھ انڈین انداز میں شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شادی حقیقت میں نہیں ہوئی بلکہ مصنوعی ذہانت  یعنی اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ یہ 46 سیکنڈ کی ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ ہے جس میں ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ساوتھ انڈین طریقے سے شادی دکھائی گئی ہے۔ دونوں کو روایتی ساؤتھ انڈین عروسی لباس میں دکھایا گیا ہے۔ ٹام ہالینڈ کو روایتی دھوتی جبکہ زینڈایا کو زیورات سے سجے دلہن کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں شادی کا پورا ماحول بھی فلمی انداز میں پیش کیا گیا ہے جس میں روایتی رسومات، عروسی لباس اور ایونجرز کے کردار بھی شامل ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی صارفین نے اس کے ویژولز کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے حیرت کا اظہار کیا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ مناظر کتنے حقیقی دکھائی دے سکتے ہیں۔ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی حقیقی زندگی میں بھی شادی ہو چکی ہے، تاہم وائرل ہونے والی یہ ساؤتھ انڈین شادی ان کی حقیقی شادی کی ویڈیو یا تصاویر نہیں ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل