Wednesday, August 05, 2026
 

سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز تعطیل کا فیصلہ

 



وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اس فیصلے کے تحت تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ سندھ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل