Wednesday, August 05, 2026
 

سونے اور چاندی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

 



امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر متضاد اشاروں اور غیر یقینی جغرافیائی سیاسی صورتحال سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے، چاندی کی طلب اور قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 100ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 155ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 10ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 37ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8ہزار 573روپے کے اضافے سے 3لاکھ 75ہزار 459روپے کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 73سینٹس کے اضافے سے 61ڈالر 45سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 273روپے کے اضافے سے 6ہزار 624روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 235روپے کے اضافے سے 5ہزار 679روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل