Tuesday, August 11, 2026
 

لاہور: پولیس حراست میں 2 خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

 



لاہور میں ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے پر دونوں خواتین کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹس ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور دورانِ پوسٹ مارٹم دونوں کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکیوں کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے جبکہ انمول اور آمنہ کے دل کلاٹس سے بھرپور تھے، دونوں کے جگر، گردے اور معدے مکمل طور پر صحت مند پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کا پوسٹ مارٹم ہلاکت کے دو دن بعد کیا گیا، پوسٹ مارٹم کرنے والے بورڈ کے تمام ارکان کی حتمی رائے پر نتائج مکمل کرلیے گئے ہیں۔ موت کی حتمی وجوہات کے تعین کے لیے خون اور جسمانی اعضاء کے نمونے ہسٹوپتھالوجی ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل