Loading
پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی 20 اگست تک راہداری ضمانت منظور کرلی جس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عدالت نے نورین نیاز کو 20 اگست تک راہداری ضمانت دی ہے، درخواست گزار وکیل کے مطابق سائلہ کو اس کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا، وکیل کے مطابق ایف آئی آر میں موجود محض الزامات کے علاوہ درخواست گزارہ کے خلاف ریکارڈ پر کوئی دوسرا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کے حالات و واقعات کے پیش نظر سائلہ کی درخواست معقول ہونے کی وجہ سے قابلِ غور ہے، درخواست گزارہ کی درخواست منظور کی جاتی ہے، درخواست گزارہ عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار کی تسلی کے لیے 80,000 ضمانتی مچلکے جمع کرانے، درخواست گزارہ کی 20 اگست تک راہداری ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارہ 20 اگست تک اسلام آباد کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرے، دفتر اس آرڈر کی نقول انچارج پولیس اسٹیشن اور متعلقہ عدالت کو ارسال کریں۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق موکلہ نورین نیاز کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا، درخواست گزارہ کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا جس پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل