Loading
گلستان جوہر گیسٹ ہاؤس کے باہر سے ملنے والی لاش نوجوان تاجر میر رضا کی ثابت ہوئی، لاش کے ڈی این اے سیمپل والدین سے میچ کرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی نے گلستان جوہر سے ملنے والی لاش سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق لاش نوجوان تاجر میر رضا کی ہے، لاش کے ڈی این اے سیمپل اس کے والدین کے ڈی این اے سے میچ کرگئے ہیں۔
نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں پولیس افسران کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ممکن ہے ملنے والی لاش میر رضا کی نہ ہو اور کسی دوسری لاش کو چہرہ مسخ کرکے پھینک دیا گیا ہو۔
قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کی گئی قبر کشائی کے بعد لاش کے ڈی این اے کے لیے بھی سیمپل حاصل کیے گئے تھے، اب ڈی این اے رپورٹ نے یہ خدشہ دور کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل