Loading
ہنڈ صوابی کے مقام پر جشن آزادی کے موقع پر سیر کے لیے آنے والے 5 افراد دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ڈوبنے والوں میں باپ اور اس کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ ایک نوجوان کا تعلق چارسدہ سے ہے جب کہ باپ اور اس کے دونوں بیٹوں کا تعلق مردان اور ایک نوجوان کا تعلق یارحسین صوابی سے بتایا گیا ہے۔
یہ افراد جمعہ کے روز جشن آزادی منانے کے لیے ہنڈ آئے تھے اور دریائے سندھ کے ٹھنڈے پانی اور ہواؤں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ نہانے کے دوران تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان میں 26 سالہ اویس سکنہ چارسدہ، 45 سالہ شکیل اور اس کا 20 سالہ بیٹا شرجیل، 16 سالہ بیٹا خضر ساکنان مردان اور 14 سالہ مشال سکنہ یارحسین صوابی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی۔ ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیم دریائے سندھ میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل