Loading
الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،
مخصوص نشستوں کے انتخاب پر پولنگ چوبیس اگست کو ہوگی جب کہ آٹھ نشستوں پر انتخاب ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی 20 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے، ریٹرننگ آفیسر بیس اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی اور اہل نامزد امیدواروں کی لسٹ جاری کریں گے،
کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں اکیس اگست کودائر کی جائیں گی، الیکشن کمیشن دائر اپیلوں پر بائیس اگست کو سماعت اور فیصلہ کرے گا، تیئس اگست کو مخصوص نشست پر امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل