Loading
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہل پکسل ڈیوائسز کے لیے اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے جس میں معمول کی بگ فکسز کے ساتھ کئی نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اپ ڈیٹ میں سب سے نمایاں تبدیلی کوئیک سیٹنگز مینو کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینے کی سہولت ہے۔
اینڈرائیڈ 17 میں گوگل ایک نیا کوئیک سیٹنگز لے آؤٹ ایڈیٹر متعارف کرا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کوئیک سیٹنگز میں موجود ٹوگلز اور سیٹنگز کو اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔
صارف یہ بھی طے کر سکیں گے کہ کون سے کوئیک ٹوگلز بڑے ٹائلز کی شکل میں نظر آئیں جبکہ برائیٹنس سلائیڈر اور میڈیا پلیئر کی پوزیشن بھی تبدیل کی جا سکے گی۔
گوگل حتمی ورژن میں مزید تھیمنگ آپشنز بھی شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان میں چار بنیادی رنگوں کی ہیو کو سلائیڈر کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے اور مختلف حصوں میں مزید بلَر ایفیکٹس شامل کرنے کے آپشنز شامل ہیں۔
نئی اپ ڈیٹ میں کال پروٹیکشن سے متعلق فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد صارفین کو سوشل انجینئرنگ اسکیمز کا شکار ہونے سے بچانا ہے۔
خاص طور پر کال فارورڈنگ سے متعلق نمبرز ڈائل کرتے وقت اضافی کنفرمیشن ڈائیلاگز دکھائے جائیں گے تاکہ صارف کسی دھوکے یا غلط ہدایت کے نتیجے میں اپنی کالز کسی دوسرے نمبر پر فارورڈ نہ کر بیٹھے۔
اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 فی الحال اہل پکسل ڈیوائسز کے لیے بِیٹا اپ ڈیٹ کے طور پر دستیاب ہے جبکہ ان نئی خصوصیات میں سے مزید آپشنز حتمی ورژن کے ساتھ صارفین تک پہنچنے کی توقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل