Sunday, August 16, 2026
 

سابق کپتان شاہد آفریدی کا لاپتہ پالتو کتا میکس مل گیا

 



سابق کپتان شاہد آفریدی کا اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا پالتو کتا میکس مل گیا۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میکس کی واپسی پر مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میکس مل گیا ہے اور محفوظ ہے، جن لوگوں نے میکس کی گمشدگی کی پوسٹ کو لائیک کیا، کمنٹ کیے اور زیادہ سے زیادہ شیئر کیا، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی مدد کے بغیر میکس کی واپسی ممکن نہیں تھی۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر میکس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  میکس جب ہماری زندگی میں آیا تو وہ صرف 30 سے 35 دن کا ننھا سا پپی تھا اور اسے گھر کے ایک فرد کی طرح بے حد محبت اور توجہ سے پالا گیا۔  اس سے قبل وسیم اکرم کا پالتو کتا کراچی میں گم ہوگیا تھا اور اس کو تلاش کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا تھا جسے تلاش کر لیا گیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل