Sunday, August 16, 2026
 

کراچی میں شہری کو قتل کرکے لاش جلانے والے میاں بیوی لیہ سے گرفتار

 



کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس نے قتل کرکے لاش جلانے کے کیس میں خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے موچکو کے علاقے میں فیضان عرف فیضی کو قتل کرکے نعش جلانے کیس کے مرکزی ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان نے اپریل کے مہینے میں اپنے داماد کو قتل کرکے جلا دیا تھا نعش مکمل سوختہ تھی تلاش معلومات پر جسکی شناخت فیضان عرف فیضی کے نام سے ہوئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا۔ واقعہ کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے معمہ حل کر کے دو ملزمان مقتول کے سسر اکرم ولد نور زمان اور سالے عطاءللہ ولد اکرم کو گرفتار کیا تھا۔ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان سیکیورٹی ادارے کا اہلکار جون عباس اور اس کی بیوی سمرین فرار ہوکر روپوش تھے۔تفتیشی ٹیم موچکو نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو پنجاب کے ضلع لیئہ سےگرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل