Loading
گوادر میں ایف سی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے متعلق ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گوادر پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر میں چیک پوسٹ پر گاڑی روکنے کے واقعے کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کیا جس پر متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او بشیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 353، 186، 503، 504، 505 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعے کے دوران سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت، تلخ کلامی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا، جبکہ واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل