Thursday, August 27, 2026
 

مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد

 



بھارت کی ریاست کرناٹک کے منڈیا شہر میں ایک بزرگ خاتون کے انتقال کے بعد گھر سے ملنے والی خطیر رقم نے اہل علاقہ کو حیران کردیا۔ خاتون کی شناخت حور کے نام سے ہوئی ہے جو منڈیا شہر کے گٹالو لے آؤٹ میں رہائش پذیر تھی اور کئی برسوں سے ایک مقامی مسجد کے باہر بیٹھ کر بھیک مانگ کر گزر بسر کر رہی تھی۔ حور لوگوں سے اکثر یہ شکوہ کرتی تھی کہ اس کے گھر والے اس کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے اسی لیے اسے اپنا خرچ چلانے کے لیے لوگوں سے مدد مانگنا پڑتی ہے۔ خاتون کے انتقال کے بعد جب اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں نوٹوں اور سکوں سے بھری بوریاں دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ رقم گننے پر 30 لاکھ بھارتی روپے سے زائد رقم سامنے آئی جو پاکستانی روپوں میں 87 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے جبکہ مقامی افراد کے مطابق مجموعی رقم 30 سے 40 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔ برسوں تک مسجد کے باہر بیٹھ کر بھیک مانگنے والی خاتون کے پاس اتنی بڑی رقم موجود ہونے کا انکشاف علاقے میں موضوع بحث بن گیا ہے۔   خاتون نے یہ رقم کب اور کیسے جمع کی، اس حوالے سے مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں، تاہم واقعے نے مقامی لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل