Thursday, August 27, 2026
 

کراچی، ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار

 



شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں رضویہ پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عبید کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل