Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں مدینہ مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی کی شناخت 30 سالہ نور خان کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب لیاقت آباد نمبر ایک میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے دونوں واقعات سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل