Loading
شہر قائد میں سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے فقیرا گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
چھیپا حکام کے مطابق کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم زاہد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے سابقہ جرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل