Loading
لندن میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے تاخیر سے آغاز کا امکان ہے۔
لندن میں دن بھر کیلیے خراب موسم کی پیشگوئی سامنے آ چکی، البتہ منتظمین کو امید ہے کہ پہلے دن کھیل کسی موقع پر شروع ہو گا۔
اس وقت پچ اور ادرگرد کے ایریا پر کورز موجود ہیں، ایک دن قبل تک پچ پر گھاس تھی اس لیے ٹیم مینجمنٹ چار پیسرز یا پھر تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنے پر غور کر رہی تھی، بارش رکنے پر دوبارہ پچ دیکھنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
امام الحق اور اذان اویس پر مشتمل اوپننگ پیئر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
کپتان بابر اعظم کیلیے سعود شکیل یا سلمان علی آغا میں سے کسی کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل