Loading
سانحہ پمز سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں انکشافات کا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔
پمز انتظامیہ نے دسمبر میں جاری سی ڈی اے رپورٹ ردی کی ٹوکری میں ڈال دی، سی ڈی اے نے پمز میں سیفٹی آلات پر سنگین سوالات اٹھائے تھے۔
پمز اسپتال میں آلات کو عصر حاضر کے مطابق بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال میں فائر فائٹر آلات پرانے، ناقص الارم سسٹم اور کوئی بھی حفاظتی اقدام نہیں تھا۔ سی ڈی اے نے پمز انتظامیہ کو کسی بڑے سانحہ کے رونما ہونے کا الرٹ بھی جاری کیا۔
تحقیقاتی کمیٹی نے سی ڈی اے کا پمز کو لکھا لیٹر سیل کر دیا۔
پمز اسپتال میں آگ بجھانے کے لیے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ڈائریکٹر فائر بریگیڈ نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل