Loading
کولمبو ٹیسٹ میں سونل دینوشا نے ناقابل فراموش تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔
سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 503 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کی۔
دیودت پڈیکل 117 اور دھروو جوریل ناقابل شکست 115 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 4، پراباتھ جے سوریا اور کیشارا نوانتھا نے 2،2 جبکہ لاہیرو کمارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز پر آل آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ سونل دینوشا 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ سوریا بندارا نے 80 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے مانو ستھر اور پراسیدھ کرشنا نے 3، 3 سارنش جین نے 2 جبکہ محمد سراج اور رویندرا جدیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
فالو آن ہونے کے بعد سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں سمجھداری سے بیٹنگ کرتے ہوئے یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کردیا۔
پہلی اننگز کے دونوں ٹاپ اسکورر دوسری اننگز میں بھی ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں پیش پیش رہے۔
سونل دینوشا نے 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارتی بولرز کو بےبس کردیا جبکہ سوریابندارا 92 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کامندو مینڈس نے 55 اور کیشارا نوانتھا نے 46 رنز بناکر اہم کردار ادا کیا۔
سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 429 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا تو صرف ایک آخری روز کھیل کا صرف گھنٹہ باقی رہ جانے کے باعث دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ کو ڈرا کے طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سونل دینوشا تیسرے بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیم کے فالو آن ہونے کے باوجود دونوں (میچ کی دوسری اور تیسری اننگز) اننگز میں سنچریز اسکور کیں۔
اس سے قبل بھارت کے وجے ہزارے 1948 میں آسٹریلیا کے خلاف اور زمبابوے کے اینڈی فلاور 2001 میں جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل