Thursday, August 27, 2026
 

پمز حادثے کی عبوری رپورٹ کل آجائے گی، ذمہ داروں کا تعین ہوجائیگا، وزیر قانون

 



وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پمز حادثے کی عبوری انکوائری رپورٹ کل آجائے گی، واقعے کی آزادانہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے انسانی جان کی کوئی تلافی نہیں ہے، یہ کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ پمز اسپتال حادثے سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پمز حادثے کی کل تک عبوری انکوائری رپورٹ آجائے گی، پمز اسپتال واقعے کی آزادانہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کل تک بہت ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں گی۔ وزیر قانون نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی تلافی نہیں ہے، یہ کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرے گی، مصطفی کمال نے کل خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے، انکوائری کمیٹی تعین کرے گی، حادثات کبھی بھی منصوبہ بندی سے نہیں ہوتے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب پر ہماری سیاسی ٹیم بہتر جواب دے سکتی ہے، یہ سیاسی فیصلے ہوتے ہیں اس میں لکھے پڑھے رولز نہیں ہیں، آزاد کشمیر کا آئین اور قانون اجازت دیتا ہے تو کوئی قباحت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال 28 ویں ترمیم نہیں آرہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل