Loading
روسی چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف نے یوکرین کے مشرقی محاذ پر تعینات روسی فوجیوں سے ملاقات کی اور جنگی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی آرمی چیف نے ’’ویسٹ‘‘ فوجی گروپ کے یونٹس کی جانب سے انجام دیے جانے والے جنگی مشنز کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں دوبارہ شدت دیکھی جا رہی ہے۔ روسی افواج مشرقی یوکرین، خصوصاً ڈونیسک کے علاقوں میں دباؤ بڑھا رہی ہیں، جبکہ یوکرینی فورسز بھی مختلف محاذوں پر جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روسی وزارتِ دفاع نے گیراسیموف کے دورے کی درست جگہ اور وقت کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ تاہم ان کی محاذ پر موجودگی کو روسی کمان کی جانب سے جاری فوجی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل