Thursday, August 27, 2026
 

سندھ کے نجی اسکولوں کے لیے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار

 



سندھ کے نجی اسکولوں کے لیے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار دے دیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی اسکولوں میں فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگشرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی، سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو فائر سیفٹی پروٹوکول پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی۔ ہدایات دی گئی ہیں کہ اسکولوں میں ایمرجنسی راستے اور سیڑھیاں ہر وقت کھلی رکھی جائیں، نجی اسکولوں میں سالانہ کم از کم دو مرتبہ فائر ڈرل لازمی ہوگی، اسکولوں میں فائر ایویکیویشن پلان اور فلور میپس نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جائے، خصوصی بچوں اور دیگر کمزور طلبہ کے محفوظ انخلا کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ ہدایات دی گئی ہیں کہ سندھ کے نجی اسکولوں میں ایمرجنسی کی صورت میں اسمبلی پوائنٹ مقرر کیا جائے، فائر سیفٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسکولوں میں بجلی کے نظام، لیبارٹریز اور کچن کی باقاعدہ جانچ کی جائے گی، ایمرجنسی کی صورت میں کلیئرنس ملنے تک اسکول میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل