Thursday, August 27, 2026
 

حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمت کا اعلان

 



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی اور پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری میکنزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں صرف 19 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کی معمولی کمی کر دی ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 371 روپے 61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 26 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے دو روز قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔ حکومت نے اس اضافے  کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 343 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 371 روپے 80 پیسے کردی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل