Loading
شیراکوٹ پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلا کر تین افراد کی جان لینے اور آٹھ مسافروں کو شدید زخمی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ بابو صابو سے ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے کی جانب پیش آیا جہاں ملزم دانش عرف دانہ پستول نے مبینہ طور پر تیز رفتاری اور غفلت سے ٹیوٹا ہائی ایس ویگن سے گاڑی کو پیچھے سے زوردار ٹکر ماری۔
حادثے کے نتیجے میں خاتون فوزیہ، ان کا جواں سال بیٹا اور ممتاز نامی شہری جاں بحق جبکہ آٹھ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد ملزم ٹیوٹا ویگن کو تباہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ شیراکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم دانش عرف دانہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بروقت کارروائی پر شیراکوٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر اسے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل