Friday, August 28, 2026
 

قصور: اہلِ علاقہ کا پولیس پارٹی پر حملہ، اہلکاروں پر تشدد کرکے مجرم اشتہاری چھڑا لیا

 



 گنڈا سنگھ والا میں اہل علاقہ نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے مبینہ طور پر اشتہاری ملزم کو پولیس حراست سے چھڑا لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سرکاری گاڑی روک کر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان پر تشدد کیا جبکہ اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اشتہاری ملزم شہزاد عرف شادی کو بھی پولیس کسٹڈی سے چھڑا کر لے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اہل علاقہ کو پولیس پارٹی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں 20 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل