Saturday, August 29, 2026
 

ایران نے نئی امریکی اقتصادی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا

 



ایران نے امریکا کی جانب سے عائد نئی اقتصادی پابندیوں کو ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں میں شرکت غیر قانونی امریکی اقدامات میں معاونت کے مترادف ہے، لہٰذا تمام ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق نئی امریکی پابندیاں لاکھوں ایرانی شہریوں کی صحت اور روزگار کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ایسی تمام سرگرمیوں اور بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوامی حوصلے کو کمزور یا معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم ڈالر پر انحصار ختم کریں گے  اور دشمن کے بیانیے کو قومی اتحاد سے شکست دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل