Saturday, August 29, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ: دہلی گورنمنٹ اسکول کا قبضہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے حوالے کرنے کا حکم

 



سندھ ہائیکورٹ نے دہلی گورنمنٹ اسکول کا قبضہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، ہائیکورٹ نے اسکول کا قبضہ واگزار کرانے کی درخواست منظور کرلی۔ سال 2000ء میں ہائیکورٹ نے دہلی اینگلو عربک کالج اینڈ اسکول بوائز ایسوسی ایشن کے حق میں ڈگری جاری کی تھی، عدالتی ڈگری کے باوجود گزشتہ 25 سال سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، وکیل ڈگری ہولڈر بیرسٹر اسد احمد۔ سرکاری وکیل نے طلبہ کی دوسرے اسکول منتقلی اور عمل درآمد کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کردی، وکیل ایسوسی ایشن نے کہا کہ مہلت نہ دی جائے کیونکہ 2007ء میں بھی دوبارہ قبضہ کیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے 2009ء میں طلبہ کو 15 دن کے اندر دوسرے اسکول منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، بیرسٹر اسد احمد۔ 15 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود عدالت کے فیصلے پر عمل نہ ہونا افسوسناک ہے، وکیل اولڈ بوائز ایسوسی ایشن۔ عدالت نے طویل مقدمہ بازی اور تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے اسکول کی عمارت اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے حوالے کرنے کا حتمی حکم جاری کردیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل