Saturday, August 29, 2026
 

بھارت میں قید 2 درجن کے قریب پاکستانیوں کی رہائی متوقع

 



بھارت میں قید دو درجن کے قریب پاکستانیوں کی رہائی متوقع ہے جب کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششیں  جاری ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی حکام ان پاکستانی قیدیوں کو آج واہگہ-اٹاری سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے، پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے بھارتی حکام انہیں اٹاری بارڈر تک لائیں گے جہاں پاکستانی حکام انہیں وصول کریں گے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ  ماضی میں بھی قیدیوں کو اٹاری-واہگہ سرحد کے ذریعے واپس لایا جاتا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل