Loading
ہالی ووڈ اداکارہ شیلین ووڈلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2014 کی فلم ’دی امیزنگ اسپائیڈر مین 2‘ میں میری جین واٹسن کا کردار ادا کیا تھا مگر ان کے تمام مناظر فلم کی ریلیز سے قبل حذف کر دیے گئے تھے۔
حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ اسپائیڈر مین ان کا پسندیدہ سپر ہیرو جبکہ میری جین بچپن سے ان کا پسندیدہ کردار تھا، اس لیے اس کردار کیلئے منتخب ہونے پر وہ بے حد خوش تھیں۔
شیلین ووڈلی کے مطابق انہوں نے اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ تقریباً تین مناظر بھی فلمائے مگر تقریباً ایک سال بعد انہیں فون کر کے بتایا گیا کہ وہ اب فلم کا حصہ نہیں رہیں گی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دی گئی وضاحت کے مطابق فلم میں پہلے ہی کئی نئے کردار متعارف کرائے جا رہے تھے، اس لیے فلم ساز پہلے ایما اسٹون کے کردار گوین اسٹیسی اور اینڈریو گارفیلڈ کے پیٹر پارکر کی کہانی کا انجام دکھانا چاہتے تھے اور میری جین کو بعد کی فلم میں متعارف کرانے کا منصوبہ تھا۔ بعد میں اینڈریو گارفیلڈ کی امیزنگ اسپائیڈر مین سیریز کی تیسری فلم ہی نہ بن سکی، جس کے باعث شیلین ووڈلی کو میری جین کے کردار میں دوبارہ متعارف کرانے کا منصوبہ بھی پایۂ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔
اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے شیلین ووڈلی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید حقیقت کچھ اور بھی ہو سکتی ہے اور ممکن ہے ان کی اداکاری ہی اتنی خراب رہی ہو کہ فلم سازوں نے انہیں فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہو۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل