Loading
روس کے شہر کازان میں جاری نیشنز کپ 2026 ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان قومی وائٹ ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچ میں ثمرقند کو 1-6 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کازان فیلڈ ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان وائٹ نے ثمرقند ہاکی ٹیم کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان اشرف اور عبد الوہاب نے دو دو جبکہ تیمور اسر عاطف نے ایک ایک گول سکور کیا۔
ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ اولمپین کامران اشرف کی زیر نگرانی یکم ستمبر کو روس کی قومی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل